Posts

آنکھیں بولتی ہیں

  ہر عضو کی کوئی نہ کوئی ڈیوٹی ہے وہ ادا کر رہا ہے ہاتھ جو کام کرت ہیں وہ کان نہیں کر سکتے کان جو کام کرتے ہیں وہ ناک سے صادر نہیں ہو سکتے اور زبان سے جو بات کلام گفتگو کر سکتے ہیں وہ اور عضو سے نہیں ہو سکتی اسی طرح آنکھ صاحبہ کی کیا بات ہے آنکھ بسااوقات وہ کام کر جاتی ہے جو سارے اعضا مل کر بھی نہیں کر سکتے۔۔ ‏لب نہیں اُس کی آنکھ بولتی ہے، ایسا اندازِ گفتگو توبہ۔۔ آپ نے غور کیا کہ اللہ تعالیٰ نے زبان تو بولنے اور اظہار کے لئے دی ہے لیکن زبان کے علاوہ انسانی جسم کے دو بے زبان حصے سب سے زیادہ بولتے ہیں اول آنکھیں دوم ہاتھ..... آنکھوں کی اپنی زبان ہے، اظہار اور پیغام رسانی کا اپنا انداز اور طریقہ ہے اور آنکھیں اگر دیکھنے والے کے دل میں گلاب کھلا جاتی ہیں، محبت کے دیپ جلا جاتی ہیں، امید کی شمع روشن کر جاتی ہیں تو کبھی کبھی دیکھنے والے پر پتھر برسا کراسے زخمی، مایوس، ناامید اور خزاں رسیدہ پھول کی مانند مسل بھی دیتی ہیں۔ اسی لئے تو میں یہ کہتا ہوں کہ آنکھیں بولتی ہیں اور وہ بعض اوقات چند لمحوں میں وہ پیغام دے جاتی ہیں، وہ بات کہہ جاتی ہیں جو زبان سے ادا کرنے میں برسوں بھی لگ سکتے ہیں۔ آن...

حضرت قاسمی الغزالی

  پوسٹ ڈلیٹ نہیں ہوگی حضرت قاسمی۔۔۔۔آپ ہمارے لئے آفتاب وماہتاب ہیں ۔۔۔آپ ہی کے دم سے روشن ہے الغزالی ،،، اس چمن کے آپ ہی گلاب ہیں۔۔ آپ کے حسن کی حکایت ہمارے عشق کا فسانہ۔۔۔آپ ہی فلک ہمارے ماہ انجم آپ ہیں برستا ہے کیف وسرور آپ کے لفظوں سے ۔۔۔۔ آپ ہی سوال آپ ہی ہمارا جواب ہیں ہمیں چاک جیب ودامن سے نہیں مناسبت کچھ ،،،، ہم تو راہی عشق ہیں آپ ہی انتخاب ہیں دل کو مٹا کر آپکے عشق میں پھر دل کو نہیں دیکھا۔۔۔کیونکہ خواب آپ ہیں آپ ہی تعبیر خواب ہیں گجرا یہ لفظوں کا حضرت قاسمی کے لئے کیا ہے تیار۔۔۔۔۔ جلوہ ریز ہے آپکی محبت ہم سب فیضیاب ہیں  

خانقاہ اور مسجد نورالحسن انور نقشبندی چشتی

  بنی اسرائیل میں جن لوگوں نے رہبانت اختیار کی وہ آبادیوں کو چھوڑ کر جنگلوں سھراوں میں جا ٹھرے اور جھونپڑوں میں رہتے رہے یہں وہ اذکار ومراقبے کرتے اس تنکوں سے بنی جگہ کو خانہ کاہ کہا جاتا پھراسے خانقاہ کہا جانے لگا حافظ ابن کثیر رحمۃ اللہ نے بہت سے صوفیاء کے بارے میں لکھا ہے وہ خانقاہوں میں رہتے تھے آپ عبدالواحد صوفی کے متعلق لکھتے ہیں ثم توفی شیخا کبیرا بعد ان اقام بخانقاہ السمیساطیہ ( البدایہ 158 جلد 13) معلوم ہوا خانقاہ کالفظ ان ادوار میں غیر معروف لفظ نہ تھا ۔۔ دور اسلام میں جولوگ صفائی باطن میں لگے اور بطور صوفی معروف ہوئے انہوں نے اپنے اذکار ومراقبات کے لئے خانقاہیں بنائیں ان روحانی مراکز کو رباط ( سرائے ) بھی کہا جاتا کبھی انہیں تکیہ بھی کہا جاتا ھو ما یبنی لسکنی فقراء الصوفیہ ویسمی الخانقاہ والتکیہ ( ردالمحتار 615 جلد1) جہاں صوفی فقرا ٹھرتے اسے خانقاہ اور تکیہ بھی کہا جاتا اب سوال یہ ہے خانقاہیں مساجد سے علیحدہ کیوں بنائی گیئں اصل بات یہ بسااوقات سالکین کی تربیت میں وہ انداز بھی اختیا ر کرنا پڑتا ہے جو احکام مسجد کے خلاف ہوتا ہے اسلے صوفیہ نے ان خانقاہوں کو قلبی تزکیہ کی تع...

حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ

  مدینہ کے درودیوار چمک اٹھے جب حسن کاءنات فخر کائنات جان کائنات محبوب کل ٖ فخر رسل امام الا نبیا ء صلی اللہ علیہ وسلم کا ورود ہوا انصار کے مرد وزن نے پھر آپ کی جود وکرم کی نوازشات کی برکھا برستی دیکھی جہاں مرد حضرات محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں آگے بڑھے ہوئے تھے اسی طرح انصار کی عورتیں اپنے حسن سخاوت وضیافت میں ایک دوسرے آگے نکلنے کی کوشش کرتیں ان سلیم الفطرت جود وسخا کی خوگر صحابیات میں ایک النوار بنت مالک بن صرمۃ النجاریۃ الانصاریہ بھی تھیں ۔۔۔۔ انکی شادی ثابت بن ضحاک سے ہوئی جن سے ایک بیٹا ز ید بن ثابت پیدا ہوئے ثابت جنگ بغاث میں قتل ہوئے حضرت زید کی عمر اسوقت 6 سال تھی النوار بڑی دانشمند درست راے بہتر مشورہ دینے کے حوالے سے معروف ومشہور تھیں سفیر اسلام حضرت مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ مدینہ آے تعلیم اسلام کو عام کیا یہ مہک قرآن وایمان والی النوار تک پہنچی ۔۔ تو صحیح سمت سفر شروع کیا ایما قبول کر کے کامیابی کی منازل طے کرلیں ۔۔۔ ایمان کی حلاوت ہی ایسی ہے جو انسان کے دل ودماغ کے تمام بند د ریچے کھول دیتی ہے ۔۔ اسے اپنے سانسوں میں جنت کی خوشبو محسوس ہوتی ہے اسکے احساسات وجذبات ...
Image
 

امام زین العابدین رحمۃ اللہ

  یرانی بادشاہت کی تاریخ کا آخری صفحہ بھی لپیٹ دیا گیا ایرانی بادشاہ قتل ہوا اسکے جر نیل اہل خانہ مسلمانوں کے ہاتھوں قیدی بن گے مال غنیمت کو سمیٹ کر مدینے لایا گیا ان قیدیوں میں یزدگر کی تین بیٹیاں بھی تھیں وہ بلا شبہ حسن وجمال کا پیکر ۔ پری رخ ۔ دوشیزائیں تھیں جب انکی فروخت کی باری آئی تو انکی نظریں جھکی ہوئیں تھیں حسرت ویاس کی وجہ سے انکی غزالی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے انہیں دیکھ کر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضرت عمر کی خدمت میں عرض کی امیر المومنین بادشاہ کی بیٹیوں سے امتیازی سلوک ہو نا چاہئے ۔، حضرت عمر نے فر مایا اسکی کیا صورت ہوگی آپ بتائیں سیدنا علی رضی اللہ عنہ بولے انہیں اختیا ر دیں جسکے سر پر ہاتھ رکھ دیں وہ ہی ان کا مالک کہلاے گا ۔۔ ان میں سے ایک نے حضرت عبداللہ بن عمر دوسری نے حضرت محمد بن ابو بکر تیسری نے حضرت حسین کو پسند کر لیا رضی اللہ عنھم ۔۔ تھوڑے ہی عرصے بعد دلی رغبت سے مسلمان ہو گیئں غلامی سے آزادی مل گئی لونڈی سے بیوی بن گیئں ماضی کی تمام شرکیہ یادیں یکسر بھلادیں اپنا نام غزالہ رکھ لیا اللہ نے ایک چاند سا بیٹا عطا کیا جسکا نام دادا علی رضی اللہ عنہ کے نام پر علی ...

بھوک میں کوئی کیا بتلاے ۔۔۔ اخلاق

  بھوک میں کوئی کیا بتلاے کیسا لگتا ہے سوکھی روٹی کا ٹکڑا بھی تحفہ لگتا ہے یہ تو کھلونے والے کی مجبوری ہے ورنہ کس بچہ کا رونا اس کو اچھا لگتا ہے جب سے چھوڑ دیا ہے پیسہ دو پیسہ لینا اب تو بھکاری بھی کچھ عزت والا لگتا ہے یارو اس کی قبر میں دو روٹی بھی رکھ دینا مرنے والا جانے کب کا بھوکا لگتا ہے محلوں کے گن گاتا بھی تو کیسے اے اخلاقؔ تو تو پیارے فٹ پاتھوں کا راجہ لگتا ہے

بھوک کروادیتی ہے سودا ضمیر کا نورالحسن انور

  بھوک تو بھوک ہے اس کو مٹانےکے لئے کتنے جتن انسان کرتا ہے اور بھوکھے کو دینے کے لئے کتنے ادارے ہیں مگر بھوک پھر بھی اپنے قد موں پر کھڑی ہے مٹنے کا نام نہیں لیتی اس لئے کہ ہم اسے مٹانے کے لئے مخلص نہیں ایک تھیلا دے کر سیلفیاں بنانا ہی ہمارا مقصد ہے ایک تھیلا 20 آدمی سیلفیان لے رہے ہیں کتنی عجیب سوچ ہے حضرت انساں کی اس بھوک کی خاطرانسان اپنی عز ت نفس گروی رکھ دیتا ہے کسی کی گالیاں بھی سن لیتا ہے ہاں اس بھوک کے واسطے چھوٹو بن کر مار بھی کھالیتا ہے اور گالیاں بھی۔ لیکن چلو اس کے بدلے اس کا پیٹ تو بھر جاتا ہے۔ بھوک کا مطلب کوئی اس سفید پوش سے پوچھے جس کو اپنا بھرم بھی رکھنا ہے اور معصوم بچوں کا پیٹ بھی بھرنا ہے۔ جبکہ ظالم زمانے کی نظروں میں سرخرو بھی ہونا ہے۔ ان کو بھوک کا کیا مطلب معلوم ان کا کیا لینا دینا جو ایک وقت ہزاروں کا کھانا منگوا کر کہتے ہیں بالکل مزے کا نہیں اور ویٹر کو بل ٹپ دے کر نکل جاتے ہیں بھوک کا مطلب ان کو کیسے سمجھ آسکتا ہے جنہوں نے کبھی گندے نالوں سے پانی بھرا ہو تو کبھی کوئی سوکھی روٹی گیلی کی ہو۔ کبھی کسی کتے سے روٹی کے لیے دھینگا مشتی کی ہو۔ یہ بھو ک ہی ہوتی ہے ک...

مولوی بے چارہ نورالحسن انور

  مولوی صاحب سے کسی نے کہا عیسی علیہ السلام کونسے آسمان پر ہیں مولوی صاحب وہ دوسرے آسمان پر ہیں جناب وہ کیا کھاتے ہونگے مولوی صاحب بولے میں 7 سال سے آپ کی مسجد میں ہوں مجھے آپ نے نہیں پوچھا حضرت آپ کیا کھاتے ہیں اور عیسی علیہ السلام کیروٹیوں کی بڑی فکر لگی ہے ہمارے معاشرے میں یہ ہی کچھ علماء کیساتھ ہوتا ہے ۔۔۔ ایک دوست کہنے لگے ہمارے گاوں ایک امام صاحب تھے جن کی گاوں والے 15 سو روپیہ خدمت کرتے تھے ایکدن نماز کےلئے زرا لیٹ ہوگے تو ایک بابا جی کہنے لگے مولوی تو نماز بھی ہمیں ٹائم سے نہیں پڑھتا 15 سو ہم تجھے دیتے ہیں اگر ٹائم سے تو آئندہ نہ آیا تو ہم نے ھزار والے مولوی کا انتظام کر لینا ہے ۔۔۔۔ غالب یہ لطیفہ تو آپ لوگون نے پڑھا ہو گا بادشاہ نے کہا جو میرے ہاتھی کو رولادے اسے ایکھزار سونے کے سکے انعام مین دئے جایئں گے پورے شہر نے کوشش کی مگر ہاتھی تھا کہ رونے کے لئے تیا نہ ہوا صد کوشش بیکار گی ،،۔ ادھر ایک مولا نا صاحب بھی آنکلے بادشاہ نے بطور تمسخر کہا مولوی صاحب اگر آپ اسے رولادیں تو اکھزار سونے کے سکے انعام اور خلعت فاخرہ بھی عطا کی جاے گی مولوی صاحب ہاتھی کے کان کے قریب گے اور ایک ...
Image
توحید کیا ہے  

برکت کسے کہتے ہیں

Image
 

شیشے کے سامنے نماز پڑھنا

Image
 

حضرت علی رضی اللہ عنہ کی والدہ کا جنازہ کس نے پڑھیا

Image
 

تیری جنت تیری جھنم

Image
 

وقت قضا

 اپنے منصوبوں میں تو انتا مصروف ہے کہ وقت قضا بھی تجھے حسن یا د نہیں  یہ تو خبر ہے کہ موت آنی ہے اکدن  موت کے پنجے سے کوئی بشر آزاد نہیں  نہ مار قہقہے نہ دیکھا انتی شوخیاں   اے غافل کیا تجھے خدا یاد نہیں  حسن خاں

معدے کی اصلاح

  اپنے معده کی اصلاح کر لیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں. : #معدہ کا علاج : معدہ کی خرابی سے پیدا ہونے والے امراض #منہ میں پانی جمع ہونا #ترش ڈکار #بدهضمی #گیس #بهوک نہ لگنا #پیٹ میں درد #دل خراب #بےچینی #جسمانی کمزوری #سر میں درد #دست #قبضی #دل کی دهڑکن #سینے پہ جلن #چهرہ پہ سرخ نشانات #زبان پہ زخم #فم معدہ #ذائقہ زبان کا خراب ہونا #وغیرہ #اسباب مرض #بےوقت کهانا #دیر هضم چیزوں کے اوپر ٹهنڈا پانی پینا #انتهائی غم یا خوشی میں کهانا کهانا #پرانا کهانا کهانا #کچی چیزیں گرم مصالحہ جات مسلسل کهانا یہ سفوف هر گهر میں ہونا ضروری ہے۔ #هوالشافی سونف 20 گرام میٹھا سوڈا 5گرام اجوائن دیسی20گرام سنگ دانہ مرغ20گرام ست پودینہ3گرام الائچی خورد10گرام الائچی کلاں10گرام گل گلاب ایرانی50گرام سنامکی بغیر تنکا50گرام سفید زیرہ15گرام نوشادر20گرام فلفل سیاه20گرام مام اشیاء پیس کر رکهیں #خوراک : صبح دوپہر شام روٹی کے آدها گهنٹہ بعد 2ماشہ پانی سے مرد وعورت اور بچوں کیلئے یکساں مفید۔تمام

کیاحقہ سگریٹ پینے سے وضو ٹوٹ جا تا ہے

Image
 

قبرص کی فتح

Image
 

برکتوں والا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم

Image
 

کیاعورت انسان ہے

Image