عیسائیت کے موجودہ پانچ بڑے فرقوں کا مختصر تعارف 1- کیتھولک - Catholic (50.1%) یہ عیسیٰ علیہ السلام کو اللہ کا بیٹا کہتے ھیں لیکن اس معنی میں نہیں کہ اللہ نے بیٹا جنا بلکہ بیٹا اس معنی میں کہتے ہیں کہ اللہ کی صفت کلام نے عیسیٰ کی شکل میں ظہور کیا اور یہ لوگ تثلیث (Trinity) کا عقیدہ رکھتے ہیں یعنی کہ باپ (اللہ)، بیٹا (عیسیٰ) اور روح القدس کو ملا دیا جاۓ تو ایک خدا بنتا ہے۔ 🕋 یقیناً کفر کیا اُن لوگوں نے جنہوں نے کہا کہ اللہ تین میں کا ایک ہے، حالانکہ ایک خدا کے سوا کوئی خدا نہیں ہے اگر یہ لوگ اپنی اِن باتوں سے باز نہ آئے تو ان میں سے جس جس نے کفر کیا ہے اُس کو درد ناک سزا دی جائے گی (سورۃ 5 المائدة - آیت 73) 2- پروٹسٹنٹ - Protestant (36.7%) یہ لوگ بھی تثلیث (Trinity) کا عقیدہ رکھتے ہیں یعنی کہ باپ (اللہ)، بیٹا (عیسیٰ) اور روح القدس کو ملا دیا جاۓ تو ایک خدا بنتا ہے اور یہ عیسیٰ علیہ السلام کو اللہ کا جنا ہوا بیٹا مانتے ہیں۔ 🕋 کہو وہ اللہ ایک ہے۔ اللہ بے نیاز ہے۔ نہ اس نے (کسی کو) جنا اور نہ وہ (کسی سے) جنا گیا۔ اور کوئی اس کا ہمسر نہیں ہے۔ (سورۃ الإخلاص - آیت نمبر 1 - 4)
Comments
Post a Comment