انگریزی دادا پنجابی دادی
- Get link
- X
- Other Apps
- دادا جان تھے پنجاب کے رہنے والے مگر شادی کے بعد امریکہ چلے گے دادی اماں سیدھی سادھی خالص دیہاتی عورت تھیں انہین اردو بھی صحیح طرح بولنا نہیں آتی تھی ۔۔۔۔۔ دادا جان نے عمر عزیز امریکہ میں میں ہی گزار دی اب بڑھاپے کے ساے میں وطن مالوف لوٹے اسی ماحول سے گہری شناسائی تھی اسی طرح کا برتاو یہاں بھی جاری رہا قدم قدم سانس سانس پرانگریزی بولدیتے جسکا سمھجنا گھر والوں پر گنجے کے سر سے بال تلاش کرنے کے برابر تھا ۔۔۔۔ ایک دن بچے سے کہنے لگے ۔۔ جاو واٹر لیکر آو ۔۔۔ بچہ سیدھا دادی جان کے پاس دادی اماں دادا جان سوائٹر مانگ رہے ہیں دادی جان حیرت سے آنکھوں سے عینک اتاری پوتے کی طرف غصے سے دیکھ کر کہا گرمی میں سوائٹر ،،، اور ساتھ بڑبڑاتی ہوئیں شوھر نامدار سر کار انگلستان کے حضور بمع ہجوم غصہ پہنچکر گویا ہوئیں کیا ہوگیا ہے اتنی گرمی میں سوائٹر کی سوجھ رہی ہے گرمی سے ہمارا دم نکل رہا ہے یہ امریکہ نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔ یہاں گر می ہے گرمی ۔۔۔۔ ارے بیگم سسنوتو صحیح کیا سنو ں ۔۔ اب سننے کو رہ کیا گیا ہے ۔۔۔۔ اب اتنی گر می میں سوئٹر تلاش کرتی پھیرون آتے جاتے لوگ تو کہیں گے بابا سٹھیا گیا ہے ۔۔۔ ایک ہی سانس میں پورا مضمون سنا دیا ۔۔۔ دادا جا ن بولے اچھا بیگم سوری سوری ۔۔۔۔ کون سوری میں صبح کی اٹھی ہوئی ہون بہو نے سارے گھر کے کام کر لئے ہیں یہاں تو کوئی سورہی نہیں ۔۔۔۔ بیگم بات سمھجا کرو میں نے سوئٹر نہیں واٹر کہا تھا ۔۔۔۔ دادی کیا مطبل ۔۔ اوھو رہی پینڈو کی پینڈو دنیا ترقی کرگئی اور تجھے واٹر اور سوائٹر کا فرق نہیں آتا جب تک انگریزی نہیں آے گی اسوقت تک یہ قوم ترقی نہیں کرسکتی ۔۔۔ کرلینی تھی ترقی امریکہ میں کوی گیریزنی یہاں کیا لینے آے ہومیرے تو مقدر پھوٹ گے زندگی آپ کے انتظار میں گزار دی ۔۔۔ اچھا ناراض نہ ہو مجھے تجھ ہی سے محبت تھی اسلئے تو کوئی انگریزنی نہیں کی ۔۔۔ دادی اماں کے لبوں پر میٹھی سے مسکراھٹ پھیل گی اچھا سنو میں جو کہا تھا وہ واٹر تھا ۔ یعنی پانی۔۔۔ دادی اماں نے سنا تو یعنیپانی کو اکھٹا سمجھا اور مطلب اخذ کیا یہ کسی انگریزنی کا نام ہو گا ۔۔۔ اچھا اب یعنیپانی کا نام لے رہے ہویہ ولایت میں ہوگی شرم کرو بوڑھے ہو گے ہو وہاں سدا گریزنیاں دیکھیں اب قبر میں ٹانگیں ہیں اور یاد یعنیپانی کو کر رہے ہو ۔۔۔۔۔۔ میں کسی یعنیپانی سے کم ہوں میں بھی تو کتنی شارٹ ہوں دادا جان مسکراے بولے شارٹ نہیں سمارٹ نکالو میری غلطیا ں نکال لو ۔۔۔ کبھی محبت سے دیکھا ہوتو پتہ چلے میں آج کتنی ھینڈ پمپ لگ رہی ہوں دادا جان اوھو بیگم ھینڈ پمپ نہیں ھیندسم ۔۔۔۔ اچھا اچھا اللہ بیٹرا غرق کرے کول بم کا جسنے امریکہ تلاش کیا نہ کول بم ہوتا نہ امریکہ ہو تا ہر جگہ امن وآشتی ہوتی ۔۔۔۔۔ بیگم کول بم نہیں کولمبس تھا ۔۔۔ وہ ۔۔۔ اچھا اچھا بوڑھے ہوگے ہو یعنپانی کو چھوڑہ اللہ اللہ کیا کرو صبح نماز پڑھا کرو یہ امریکہ نہیں ہے ساری رات موبائل پر لگے رہتے ہو دس بجے تک سوتے رہتے ہو نہ نماز نہ قرآن ۔۔۔ اٹھتے ہو برش انگریزوں کی طرح پھیرتے رہتے ہو دانتوں پر بندہ مسواک کرتا ہے سنت ثواب مل جاتا ہے ۔۔ برش کرکے ٹی وی میں خبریں دیکھتے رہتے ہیں آپ ۔۔۔ جیسے یہ ملک آپ نے چلانا ہے نماز کی جگہ ٹی وی قرآن کی جگہ اخبار کیا یہ زندگی ہے قبر میں گنریزی کا سوال نہیں نماز قرآن پر بخشش ہونی ہے ۔۔۔ دادا جان نے لمبا لیکچر سنا تو بڑی محبت کی نظر سے دیکھ کر گویا ہوئے بھلی مانس خود تو نماز پڑھ لیتی ہو کبھی مجھے بھی ۔۔۔۔ اٹھا یا نماز کے لئے صبح مجھے بھی جگا دینا میں بھی نماز پڑھا کروں گا تیری باتوں نے دل کی گردو غبار کو دھول ڈالا تیری یہ سادہ باتوں نےہی مجھے تیرا اسیر بنا رکھا تھا وگرنہ ۔۔۔ اچھا کچھ نہیں ۔۔۔۔۔ ہاں ہاں کسی گنریزی سے بیاہ کر لینا تھا ۔۔۔۔۔ نہیں نہیں بیگم ۔۔۔ اب انگریزی نہیں بولوں گا اب ٹی وی نہیں نماز اخبار نہیں قرآن پرھا کروں گا دادی اماں خوش ہوکر اہ جی ٹھنکیو ۔۔۔۔ میں نے کہا تھا انگریزی نہیں بولنی تھنکیو ہوتا ہے اچھا اچھا انگریزی پر بھیجو لعنت میں آپ کے لئے ٹھںدا ٹھنڈا روح افزا شربت بنا لا تی ہوں ۔۔۔۔ اور کمرے میں قہقہوںکی صدا بلند ہویئ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیونکہ عورت صرف ۔۔۔۔۔۔ محبت ۔۔۔۔ کی طالب ہوتی ہے چاہے وہ ماں باپ کی طرف سے بہن بھائیوں کی طرف سے ۔۔۔۔۔۔۔۔ شوھر نامدار کی طرف سے
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment