عیسائیت کے فرقے
عیسائیت کے موجودہ پانچ بڑے فرقوں کا مختصر تعارف
1- کیتھولک - Catholic (50.1%)
یہ عیسیٰ علیہ السلام کو اللہ کا بیٹا کہتے ھیں لیکن اس معنی میں نہیں کہ اللہ نے بیٹا جنا بلکہ بیٹا اس معنی میں کہتے ہیں کہ اللہ کی صفت کلام نے عیسیٰ کی شکل میں ظہور کیا اور یہ لوگ تثلیث (Trinity) کا عقیدہ رکھتے ہیں یعنی کہ باپ (اللہ)، بیٹا (عیسیٰ) اور روح القدس کو ملا دیا جاۓ تو ایک خدا بنتا ہے۔
🕋 یقیناً کفر کیا اُن لوگوں نے جنہوں نے کہا کہ اللہ تین میں کا ایک ہے، حالانکہ ایک خدا کے سوا کوئی خدا نہیں ہے اگر یہ لوگ اپنی اِن باتوں سے باز نہ آئے تو ان میں سے جس جس نے کفر کیا ہے اُس کو درد ناک سزا دی جائے گی (سورۃ 5 المائدة - آیت 73)
2- پروٹسٹنٹ - Protestant (36.7%)
یہ لوگ بھی تثلیث (Trinity) کا عقیدہ رکھتے ہیں یعنی کہ باپ (اللہ)، بیٹا (عیسیٰ) اور روح القدس کو ملا دیا جاۓ تو ایک خدا بنتا ہے اور یہ عیسیٰ علیہ السلام کو اللہ کا جنا ہوا بیٹا مانتے ہیں۔
🕋 کہو وہ اللہ ایک ہے۔ اللہ بے نیاز ہے۔ نہ اس نے (کسی کو) جنا اور نہ وہ (کسی سے) جنا گیا۔ اور کوئی اس کا ہمسر نہیں ہے۔ (سورۃ الإخلاص - آیت نمبر 1 - 4)
3- آرتھوڈوکس - Orthodox (11.9%)
یہ لوگ عیسیٰ علیہ السلام کو ہی خدا مانتے ہیں ان کے نزدیک خدا نے عیسیٰ علیہ السلام کی شکل میں ظہور کیا۔
🕋 یقیناً کفر کیا اُن لوگوں نے جنہوں نے کہا کہ مسیح ابن مریم ہی اللہ ہے حالانکہ مسیح نے کہا تھا کہ "اے بنی اسرائیل! اللہ کی بندگی کرو جو میرا بھی رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے"(سورۃ المائدة - آیت 72)
4- دوسرے عیسائی - Other Christians (1.2%)
یہ ہے جی عیسائیوں کا علمی کتابی گینگ۔ اس میں لبرل، سیکولر اور علمی کتابی سب لوگ شامل ہیں جو مختلف عقائد رکھتے ہیں کچھ کے عقائد اوپر والے چار گروپس والے ہی ہیں اور کچھ کے عقائد ان سے مختلف ہیں اور کچھ لوگ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ساتھ ساتھ سیدہ مریم علیہما السلام کو بھی خدا مانتے ہیں
🕋 اور جب اللہ فرمائے گا کہ "اے عیسیٰ ابن مریم! کیا تو نے لوگوں سے کہا تھا کہ خدا کے سوا مجھے اور میری ماں کو بھی خدا بنا لو؟" تو وہ جواب میں عرض کرے گا کہ "سبحان اللہ! میرا یہ کام نہ تھا کہ وہ بات کہتا جس کے کہنے کا مجھے حق نہ تھا، اگر میں نے ایسی بات کہی ہوتی، تو آپ کو ضرور علم ہوتا (سورۃ المائدة - آیت 116)
5- ﺷﮩﺎﺩﺕ ﯾﺎﮨﻮﺍ - Jahova's witness (0.1%)
ان لوگوں کو آپ عیسائیوں کے وہابی سمجھ لیں کیونکہ ان کا عقیدہ ہے کہ اللہ ایک ہے اور جس طرح اللہ نے باقی رسولوں کو بھیجا اسی طرح عیسیٰ علیہ السلام کو بھی رسول بنا کر بھیجا۔ یہ عیسائیوں کا سب سے چھوٹا گروہ ہے اس کے چھوٹا ہونے کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ اس گروہ کی اکثریت دعوت حق ملنے پر مسلمان ہو چکی ہے اور دوسری وجہ عیسائیوں میں موجود لنڈے کے غازی ہیں جنہوں نے اس گروہ کو گستاخ ٹھہرا کر ان کے بہت سے لوگوں کو قتل (شہید) کیا ہے
🕋 کہو، بے شک مسیح عیسیٰ، مریم کا بیٹا اللہ کا رسول ہے اور اللہ کا ایک کلمہ ہے جسے اللہ نے مریم تک پہنچایا اور اللہ کی طرف سے ایک جان ہے، سو اللہ پر اور اس کے سب رسولوں پر ایمان لاؤ ’’(سورۃ النسا، 171)
Comments
Post a Comment